12 جنوری، 2026، 10:43 AM

ایران بھر میں شرپسندوں اور بیرونی ایجنٹوں کے خلاف آج احتجاج کیا جائے گا

ایران بھر میں شرپسندوں اور بیرونی ایجنٹوں کے خلاف آج احتجاج کیا جائے گا

ایران کے مختلف صوبوں اور شہروں میں گذشتہ دنوں ہونے والے فسادات میں ملوث عناصر اور ان کے آقاؤں امریکہ اور صہیونی حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں گذشتہ دنوں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو شرپسند عناصر نے تشدد کا رخ دیا اور تہران سمیت مختلف شہروں میں عوامی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ سیکورٹی اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کو شہید کردیا۔

شرپسندوں کی تخریبی کارروائیوں کے بعد عوام نے غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے متعدد شہروں میں چھوٹے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے۔ اسی سلسلے میں آج پیر کے روز ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ مرکزی ریلی تہران کے آزادی اسکوائر سے نکالی جائے گی۔

رہبر معظم سمیت ایرانی پرتشدد واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل اور ان کے ایجنٹوں کو ملوث قرار دیا ہے۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسن اژہ ای نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں لہذا گرفتار ملزمان کے خلاف فوری عدالتی کارروائی شروع کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

News ID 1937651

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha